PDA

View Full Version : جو سینے کو مدینہ ان کی یادوں سے بناتے ہیں



Attari1980
02-24-2010, 09:49 AM
جو سینے کو مدینہ ان کی یادوں سے بناتے ہیں

جو سینے کو مدینہ ان کی یادوں سے بناتے ہیں
وہی تو زندگانی کا حقیقی لطف اٹھاتے ہیں

جو اپنی زندگی میں سنتیں ان کی سجاتے ہیں
انہیں محبوب میٹھے مصطفٰے اپنا بناتے ہیں

غم سرور میں رونے کا قرینہ یاالٰہی دے
مجھے افسوس بے جا غم زمانے کے رلاتے ہیں

جو دیدار محمد http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif کی تڑپ رکھتے ہیں سینے میں
نبی پاک ان کو خواب میں جلوہ دکھاتے ہیں

زمانہ جس کو ٹھکرا دے ہر اک دھتکار دے ایسے
نکمے سے نکمے کو بھی سینے سے لگا رہے ہیں

جب ان کے سامنے لعل آمنہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif کا مسکراتا ہے
غم و الام کے مارے ہوئے غم بھول جاتے ہیں

باذن اللہ ساری نعمتوں کے آپ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif ہیں قاسم
ہمیں تو آپ ہی آقا کھلاتے ہیں پلاتے ہیں

مدینے کی تمنا میں جئے جاتے ہیں دیوانے
کہ جانے کب ہمیں آقا مدینے میں بلاتے ہیں

حسد کی آگ میں جل بھجل کے شیطاں خاک اڑاتا ہے
ترا http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif جشن ولادت دھوم سے جب ہم مناتے ہیں

خدا و مصطفٰے ایسوں سے تو ناراض ہوتے ہیں
جو داڑھی کو منڈاتے ہیں یا مٹھی سے گھٹاتے ہیں

نہ اہل حشر گھبراؤ گنہگارو چلے آؤ
وہ کوثر کے پیالے بھر کے پیاسوں کو پلاتے ہیں

گلستاں کے نظارے ان کے آگے ہیچ ہوتے ہیں
جو صحرائے مدینہ کے مناظر دیکھ آتے ہیں

نہیں گو نیکیاں پلے مگر گھبرا نہ اے عطار
گنہگاروں کو بھی وہ اپنے سینے سے لگاتے ہیں

نہ کیوں عطار ہو جاؤں میں قرباں شان رحمت پر
وہ بڑھ کر تھام لیتے ہیں قدم جب لرکھڑاتے ہیں