PDA

View Full Version : Aay kaash phr madine me Attar ja saky Lyrics



Attari1980
02-24-2010, 09:51 AM
اے کاش پھر مدینے میں عطار جا سکے
رو رو کے حال شاہ کو اپنا سنا سکے

پچھلے برس تو طیبہ کو چوما تھا جھوم کر
عطار کاش حج کا شرف پھر سے پاسکے

یارب مصطفٰے کوئی ایسا سبب بنا
سائے میں موت گنبد خضراء کے آ سکے

طیبہ میں بلایا وہ دل غمگین دے مجھے
عشق رسول میں جو کہ آنسو بہا سکے

وہ آگ میرے سینے میں آقا لگائیے
پتھر سے سخت دل کو بھی جو کہ جلا سکے

سرکار چار یار کا دیتا ہوں واسطہ
ایسی بہار دو نہ خزاں پاس آ سکے

دشمن اگرچہ گھات میں ہے کوئی غم نہیں
ان کی مدد رہے تو بگاڑ اپنا کیا سکے

چشم کرم ہو ایسی کہ مٹ جائے ہر خطا
کوئی گناہ مجھ سے نہ شیطان کرا سکے

ہے صبر تو خزانہ فردوس بھائیو
ایسا اثر ہو پیدا جو دل کو ہلا سکے

جس وقت سنتوں کا میں کرنے لگوں بیاں
شکوہ لب عشاق پر ہرگز نہ آ سکے

عطار کو وہ سوز دے یارب پئے رضا
جو کہ نبی کے عشق میں سب کو رلا سکے

عطار تیرے حامی و ناصر ہیں مصطفٰے
کس کی مجال ہے کہ جو تجھ کو دبا سکے

Administrator
09-06-2019, 12:02 AM
سبحان اللہ ماشاء اللہ