PDA

View Full Version : غم کے ماروں پر کرم اے دو جہاں کے تاجدار



Attari1980
02-24-2010, 09:52 AM
غم کے ماروں پر کرم اے دو جہاں کے تاجدار

غم کے ماروں پر کرم اے دو جہاں کے تاجدار
اپنے غم میں اپنی الفت میں رلاؤ زار زار

صدقے جاؤں مجھ سے عاصی پر شہ کون و مکان http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
بے عدد تیری عطائیں رحمتیں ہیں بے شمار

فکر نزع روح و قبر و حشر سے بچ جاتا گر
کاش ہوتا آپ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif کی گلیوں کا میں گردو غبار

آہ چھایا ہے گناہوں کا اندھیرا چار سُو
ہو نگاہِ نور مجھ پر یا شہ عالم مدار http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

کاش یاوہ گوئی بد اخلاقی و بے جا ہنسی
کی مری سب عادتیں چھوٹیں مرے پروردگار

مثل بسمل میں تڑپتا ہی رہوں سرکار کاش
آپ کے غم میں رہوں آقا ہمیشہ دلفگار

دولت دنیا سے بے رغبت مجھے کر دیجئے
میری حاجت سے مجھے زائد نہ کرنا مالدار

جو تڑپتے ہیں مدینے کی زیارت کے لئے
ان کو بھی آقا http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif دکھادو تم مدینے کی بہار

ہو مدینہ ہی مدینہ ہر گھڑی ورد زباں
بس مدینہ ہی کی ہو تکرار لب پہ بار بار

ہو میرا سینہ مدینہ تاجدار انبیاء http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
دل میں بس جائے ترا جلوہ شہ عالی وقار http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

از پئے غوث و رضا مسکین مدینہ دو بنا
کاش ہو مدفن مدینہ از طفیل چار یار

چومتے رہتے ہو گلیاں تم مدینے کی سدا
تم پہ ہو جاؤں تصدق اے سگان کوئے یار

بلبلو تم کو مبارک پھول ہو میری نظر
میں مدینے کی حسیں وہ وادیاں ہیں خار

سنتوں کے آج کے اس اجتماع پاک میں
جو بھی آیا بخش اسے بہر نبی پروردگار

کچھ تو کر احساس بھائی چھوڑ نافرمانیاں
کہ غمِ اُمت میں ہو جاتے ہیں آقا اشکبار

میرے غیرتمند بھائی مت منڈا داڑھی کو تُو
یاد رکھ یہ دشمنانِ مصطفٰی کا ہے شعار

چھوڑ انگریزی طریقے اور فیشن چھوڑ دے
بھائی کرلے سنتوں سے خوب رشتہ استوار

عرصہء محشر میں آقا http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif لاج رکھنا آپ ہی
دامنِ عطار ہے سرکار http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif بے حد داغدار

دے شرف عطار کو ہر سال حج کا یاخدا
اور دکھا ہر سال اِسے میٹھے مدینے کا دیار