PDA

View Full Version : جدھر دیکھوں مدینے کا حرم ہو



Attari1980
02-24-2010, 09:54 AM
جدھر دیکھوں مدینے کا حرم ہو

جدھر دیکھوں مدینے کا حرم ہو
کرم ایسا شہنشاہ امم http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif ہو

کہاں سرکار http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif دولت مانگتا ہوں
مدینے کا عطا مجھ کو تو غم ہو

بقیہ زندگی یوں کاش گزرے
مرا سر ہو ترا باب کرم ہو

کرے پرواز روح مضطرب جب
ترے قدموں میں سر شاہ امم ہو

بقیع پاک کی اللہ اب تو
اجازت مرحمت شاہ حرم http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif ہو

سدا رویا کرے جو ان کے غم میں
نہ کیوں میری نظر میں محترم ہو

ہمارے حالِ دل سے تم تو واقف
خداوند دو عالم کی قسم ہو

اندھیرا آہ چھایا ہے لحد میں
مرے نور خدا نظر کرم ہو

اسے کیا خوف محشر ہو کہ جس کا
تیرے دستِ شفاعت میں بھرم ہو

مٹا سکتا نہیں کوئی بھی اس ک
کہ حامی جس کا خود شاہ امم ہو

غمِ محبوب میں روتی رہے جو
مجھے یارب عطا وہ چشم نم ہو

شہا جتنے بھی دیوانے ہیں تیرے
کسی کا جذبہ الفت نہ کم ہو

جو تم چاہو ابھی تو دور مجھ سے
شہا دنیا کا ہر رنج و الم ہو

مرے بہتے رہیں ہر وقت آنسو
عطا ہجرِ مدینہ کا وہ غم ہو

سدا کرتا رہوں سنت کی خدمت
مرا جذبہ کسی صورت نہ کم ہو

کریں بہنیں سدا اے کاش پردہ
عطا ان کو بھی توفیق شرم ہو

دکھا دو سبز گنبد کی بہاریں
شہا عطار پر اب تو کرم ہ و