PDA

View Full Version : Hasrat bhare dilon se hum atay hn Lyrics



Attari1980
02-24-2010, 09:59 AM
حسرت بھرے دلوں سے ہم آئے ہیں لوٹ کر

حسرت بھرے دلوں سے ہم آئے ہیں لوٹ کر
ہے چاک ہجر میں یہ سینہ و جگر

اچھا لگے گا اب ہمیں کیسے وطن میں گھر
افسوس چھوڑ آئے محمد http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif کا پاک در

مجھ کو تو اس لئے ہے مدینہ عزیز تر
کہ اس میں میرے میٹھے محمد ہیں جلوہ گر

ایسا سکون جاکے میں ڈھونڈوں گا اب کدھر !
جیسا سکون تھا مجھے روضے کو دیکھ کر

افسوس سبز گنبد و مینار چھٹ گئے
سرکار http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif مدینہ ہم آئے ہیں چھوڑ کر

میٹھا مدینہ ہائے ! نگاہوں سے چھپ گیا
اے آنکھ ! خون رو لے تو رونا ہے جس قدر

دل خون اگل رہا تھا مرا ہجر یار میں
جب چل پڑا تھا شہر مدینہ کو چھوڑ کر

اشکوں کی لگی تھی جھڑی میری آنکھ سے
چھوٹا تھا جب مدینہ میں رویا تھا پھوٹ کر

کوچے میں شاہِ کون و مکاں http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif کے سکون تھا
آتا تھا لطف گنبدِ خضراء کو دیکھ کر

بہتر ہے موت فرقتِ طیبہ سے بالیقیں
مر جاتا کاش ! آقا http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif مدینے کی خاک پر

روتا رہوں تڑپتا رہوں چین ہی نہ آئے
غم ایسا دیجئے مجھے اے شاہِ بحروبر http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

سوز و گداز اس کی فضاؤں میں چار سو
پُر کیف و پُر سکون ہے سرکار http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif کا نگر

مجھ کو بقیع پاک میں سوز زمین دو
بہرِ حسن حسین، مدینے کے تاجور http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

ہر رنج دور کرکے و غم اپنا دے اسے
عطار پر ہو ایسی مرے مصطفٰی نظر

عطار کر رہا ہے یہ رو رو کے التجا
پھر سے بلائیے گا مدینے میں جلد تر