PDA

View Full Version : Wali ki taqat khuda k karam se



_KHADIM-e-AHLESUNNAT_
03-30-2011, 08:11 AM
http://y4pakistan.freeforums.org/images/smilies/n+-+786.gif
http://y4pakistan.freeforums.org/images/smilies/n+-+92.gif http://y4pakistan.freeforums.org/images/smilies/Ya+Allah.gif
http://y4pakistan.freeforums.org/images/smilies/Salam.gif

JO LOG KEHTE HEIN K ALLAH K WALI KUCH NHI KAR SKTE
WOH IN AYAAT KO BAR BAR PRHEIN.
RATTA NA MAREIN TARJUMA PRHEIN.
http://y4pakistan.freeforums.org/images/smilies/subhan_allah.gif
http://y4pakistan.freeforums.org/images/smilies/flower.gif

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/27/38.gif

سلیمان نے فرمایا اے درباریو تم میں کون ہے کہ وہ اس کا تخت میرے پاس لے آئے قبل اس کے کہ وہ میرے حضور مطیع ہوکر حاضر ہوں (ف۵۹)
(ف59 )

اس سے آپ کا مدّعا یہ تھا کہ اس کا تخت حاضر کر کے اس کو اللہ تعالٰی کے قدرت اور اپنی نبوّت پر دلالت کرنے والا معجِزہ دکھاویں ۔ بعضوں نے کہا ہے کہ آپ نے چاہا کہ اس کے آنے سے قبل اس کی وضع بدل دیں اور اس سے اس کی عقل کا امتحان فرمائیں کہ پہچان سکتی ہے یا نہیں ۔

http://y4pakistan.freeforums.org/images/icon_reimg_loading.gif http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/27/40.gif


اس نے عرض کی جس کے پاس کتاب کا علم تھا (ف۶۲) کہ میں اسے حضور میں حاضر کردوں گا ایک پل مارنے سے پہلے (ف۶۳) پھر جب سلیمان نے اس تخت کو اپنے پاس رکھا دیکھا کہا یہ میرے رب کے فضل سے ہے تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری اور جو شکر کرے وہ اپنے بھلے کو شکر کرتا ہے (ف۶۴) اور جو ناشکری کرے تو میرا رب بے پرواہ ہے سب خوبیوں والا
(ف62 )

یعنی آپ کے وزیر آصف بن برخیا جو اللہ تعالٰی کا اسمِ اعظم جانتے تھے ۔


(ف63 )

حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا لاؤ حاضر کرو آصف نے عرض کیا آپ نبی ابنِ نبی ہیں اور جو رتبہ بارگاہِ الٰہی میں آپ کو حاصل ہے یہاں کس کو میسّر ہے آپ دعا کریں تو وہ آپ کے پاس ہی ہوگا آپ نے فرمایا تم سچ کہتے ہو اور دعا کی ، اسی وقت تخت زمین کے نیچے نیچے چل کر حضرت سلیمان علیہ السلام کی کرسی کے قریب نمودار ہوا ۔


(ف64 )

کہ اس شکر کا نفع خود اس شکر گزار کی طرف عائد ہوتا ہے ۔

http://y4pakistan.freeforums.org/images/icon_reimg_loading.gif http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/27/41.gif
سلیمان نے حکم دیا عورت کا تخت اس کے سامنے وضع بدل کر بیگانہ کردو کہ ہم دیکھیں وہ راہ پاتی ہے یا ان میں ہوتی ہے جو ناواقف رہے

http://y4pakistan.freeforums.org/images/icon_reimg_loading.gif http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/27/39.gif



ایک بڑا خبیث جن بولا میں وہ تخت حضور میں حاضر کردوں گا قبل اس کے کہ حضور اجلاس برخاست کریں (ف۶۰) اور میں بیشک اس پر قوت والا امانتدار ہوں (ف۶۱)
(ف60 )

اور آپ کا اجلاس صبح سے دوپہر تک ہوتا تھا ۔


(ف61 )

حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا میں اس سے جلد چاہتا ہوں


http://y4pakistan.freeforums.org/images/icon_reimg_loading.gif http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/27/42.gif


پھر جب وہ آئی اس سے کہا گیا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے بولی گویا یہ وہی ہے (ف۶۵) اور ہم کو اس واقعہ سے پہلے خبر مل چکی (ف۶۶) اور ہم فرمانبردار ہوئے (ف۶۷)
(ف65 )

اس جواب سے اس کا کمالِ عقل معلوم ہوا اب اس سے کہا گیا کہ یہ تیرا ہی تخت ہے دروازہ بند کرنے ، قفل لگانے ، پہرہ دار مقرر کرنے سے کیا فائدہ ہوا ، اس پر اس نے کہا ۔


(ف66 )

اللہ تعالٰی کی قدرت اور آپ کی صحتِ نبوّت کی ہُدہُد کے واقعہ سے اور امیرِ وفد سے ۔


(ف67 )

ہم نے آپ کی اطاعت اور آپ کی فرمانبرداری اختیار کی ۔

http://y4pakistan.freeforums.org/images/smilies/flower.gif