PDA

View Full Version : Surah Alaq



_KHADIM-e-AHLESUNNAT_
05-14-2011, 07:16 AM
:bis
:yarasool:yaallah
:salam

SURAH ALAQ - TARJUMAH - TAFSEER


http://dawateislami.net/images/bismillah.gif
http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/1.gif
پڑھو اپنے رب کے نام سے (ف۲) جس نے پیدا کیا(ف۳)
ف1 )

سورۂ اقراء اس کو سورۂِ علق بھی کہتے ہیں مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱رکوع ، انیس۱۹ آیتیں ، بانوے۹۲ کلمے ، دو سو اسّی ۲۸۰ حرف ہیں ۔ اکثر مفسّرین کے نزدیک یہ سورت سب سے پہلے نازل ہوئی اور اس کی پہلی پانچ آیتیں مَالَمْ یَعْلَمْ تک غارِ حرا میں نازل ہوئیں فرشتے نے آکر حضرت سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے عرض کیا اِقْرَ اۡ یعنی پڑھئیے ، فرمایا ہم پڑھے نہیں ، اس نے سینہ سے لگا کر بہت زور سے دبایا ، پھر چھوڑ کر اِقْرَاۡ کہا آپ نے وہی جواب دیا ، تین مرتبہ ایسا ہی ہوا پھر اس کے ساتھ ساتھ آپ نے مَالَمْ یَعْلَمْ تک پڑھا ۔


(ف2 )

یعنی قراء ت کی ابتداء ادباً اللہ تعالٰی کے نام سے ہو ۔ اس تقدیر پر آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ قراء ت کی ابتداء بسم اللہ کے ساتھ مستحب ہے ۔


(ف3 )

تمام خَلق کو ۔
)

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/2.gif
دمی کو خون کی پھٹک سے بنایا
http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/3.gif
پڑھو (ف۴) اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم
ف4 )
دوبارہ پڑھنے کا حکم تاکید کے لئے ہے ۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوبارہ قراء ت کے حکم سے مراد یہ ہے کہ تبلیغ اور امّت کے تعلیم کے لئے پڑھئیے ۔
)

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/4.gif
جس نے قلم سے لکھنا سکھایا(ف۵)
ف5 )
اس سے کتابت کی فضیلت ثابت ہوئی اور درحقیقت کتابت میں بڑے منافع ہیں ،کتابت ہی سے علوم ضبط میں آتے ہیں گذرے ہوئے لوگوں کی خبر یں اور ان کے احوال اور ان کے کلام محفوظ رہتے ہیں ۔ کتابت نہ ہوتی تو دِین و دنیا کے کام قائم نہ رہ سکتے ۔
)

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/5.gif
آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا (ف۶)
ف6 )
آدمی سے مراد یہاں حضرت آدم ہیں اور جو انہیں سکھایا اس سے مراد علمِ اسماء ۔ اور ایک قول یہ ہے کہ انسان سے مراد یہاں سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہیں کہ آپ کو اللہ تعالٰی نے جمیع اشیاء کے علوم عطا فرمائے ۔ (معالم وخازن
)

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/6.gif
ہاں ہاں بے شک آدمی سرکشی کرتا ہے
http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/7.gif
اس پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا (ف۷)
ف7 )
یعنی غفلت کا سبب دنیا کی محبّت اور مال پر تکبر ہے ۔ یہ آیتیں ابوجہل کے حق میں نازل ہوئیں اس کو کچھ مال ہاتھ آگیا تھا تو اس نے لباس اور سواری اور کھانے پینے میں تکلّفات شروع کئے اور اس کا غرور و تکبر بہت بڑھ گیا ۔
)

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/8.gif
بے شک تمہارے رب ہی کی طرف پھرنا ہے (ف۸)
ف8 )
یعنی انسان کو یہ بات پیشِ نظر رکھنی چاہئے اور سمجھنا چاہئے کہ اسے اللہ کی طرف رجوع کرنا ہے تو
سرکشی و طغیان اور غرور و تکبر کا انجام عذاب ہوگا ۔
)

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/9.gif
بھلا دیکھو تو جو منع کرتا ہے
http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/10.gif

ف9)
شانِ نزول : یہ آیت بھی ابوجہل کے حق میں نازل ہوئی اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو نماز پڑھنے سے منع کیا تھا اور لوگوں سے کہا تھا کہ اگر میں انہیں ایسا کرتا دیکھوں گا تو ( معاذ اللہ) گردن پاؤں سے کچل ڈالوں گا اور چہرہ خاک میں ملادوں گا ، پھر وہ اسی ارادۂِ فاسدہ سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے نماز پڑھتے میں آیا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے قریب پہنچ کر الٹے پاؤں پیچھے بھاگا ، ہاتھ آگے بڑھائے ہوئے جیسے کوئی کسی مصیبت کو روکنے کے لئے ہاتھ آگے بڑھاتا ہے ، چہرہ کا رنگ اڑ گیا ، اعضاء کا نپنے لگے ، لوگوں نے کہا کیا حال ہے ، کہنے لگا میرے اور محمّد (مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) کے درمیان ایک خندق ہے جس میں آ گ بھری ہوئی ہے اور دہشت ناک پرند بازو پھیلائے ہوئے ہیں سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا اگر وہ میرے قریب آتا تو فرشتے اس کا عضو عضو جدا کر ڈالتے ۔
)

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/11.gif
بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا
http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/12.gif
یاپرہیزگاری بتاتا تو کیا خوب تھا
http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/13.gif
بھلا دیکھو تو اگر جھٹلایا (ف۱۰) اور منھ پھیرا (ف۱۱)
ف10 )
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ۔

(ف11 )
ایمان لانے سے
)

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/14.gif
تو کیا حال ہوگا کیا نہ جانا (ف۱۲)کہ اللّٰہ دیکھ رہا ہے(ف۱۳)
(ف12
ابوجہل نے ۔

(ف13 )
اس کے فعل کو ۔ پس جزا دے گا ۔
)

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/15.gif
ہا ں ہاں اگر باز نہ آیا (ف۱۴)تو ہم ضرور پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے (ف۱۵)
http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/16.gif
کیسی پیشانی جھوٹی خطا کار
http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/17.gif
اب پکارے اپنی مجلس کو (ف ۱۶)

ف16 )
شانِ نزول : جب ابوجہل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو نماز سے منع کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے اس کو سختی سے جھڑک دیا اس پر اس نے کہا کہ آپ مجھے جھڑکتے ہیں خدا کی قَسم میں آپ کے مقابل نوجوان سواروں اور پیدلوں سے اس جنگل کو بھردوں گا ، آپ جانتے ہیں کہ مکّہ مکرّمہ میں مجھ سے زیادہ بڑے جتھے اور مجلس والا کوئی نہیں ہے ۔
)

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/18.gif
ابھی ہم سپاہیوں کو بلاتے ہیں (ف۱۷)


ف17 )
یعنی عذاب کے فرشتوں کو ۔ حدیث شریف میں ہے کہ اگر وہ اپنی مجلس کو بلا تا تو فرشتے اس کو بالاعلان گرفتار کرتے ۔
)

http://www.dawateislami.net/Data/Quran/Data/Aayats/Images/ara/96/19.gif
ہاں ہاں اس کی نہ سنو اور سجدہ کرو (ف۱۸) اور ہم سے قریب ہوجاؤ
(ف18 )

یعنی نماز پڑھتے رہو ۔