PDA

View Full Version : بد مذہب کے ساتھ نہ بیٹھو



Nadeem
07-23-2008, 10:41 AM
بد مذہب کے ساتھ نہ بیٹھو


۱۔ عن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم : اِنّ اللّٰہَ اختَارَنِی وَ اختَارَلِی اصحَابًا وَّ اَصہَارًا، وَّ سَیَأتِی قَوم یَّسُبُّونَہُم وَ یُنقِصُونَہُم فَلاَ تُجَالِسُوہُم وَلَا تُشَارِبُوہُم وَ لاَ تَُاکِلُوہُم وَ لاَ تُنَاکِحُوہُم، وَ لاَ تُصَلُّوا عَلَیہِم وَ لَا تُصَلُّوا مَعَہُم ۔

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک اللہ تعالی نے مجھے پسند فرمایااور میرے لئے اصحاب و اصہار چن لئے ،اور عنقریب ایک قوم آئے گی کہ انہیں برا کہے گی اور ا ن کی شا ن گھٹائے گی ۔ تم انکے پاس نہ بیٹھنا ، نہ ان کے ساتھ پانی پینا ، نہ کھانا کھانا، نہ شادی بیاہ کرنا، نہ ان کے جنازہ کی نمازپڑھنا ، اور نہ انکے ساتھ نماز پڑھنا ۔“

۲۔ عن عبد اللّٰہ بن مسعود رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالی علیہ وسلم: تَقَرَّبُوا اِلیَ اللّٰہِ بِبُغضِ اہلِ المَعَاصِی وَ القَوہُم بِوُجُوہٍ مُّکَفہَرَةٍ ، وَ التَمِسُوا رِضَا اللّٰہِ بِسَخَطِہِم ، وَتَقَرَّبُوا اِلیَ اللّٰہِ بِالتَّبَاعُدِعَنہُم ۔

فتاوی رضویہ 3/294

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی طرف تقرب کرو فاسقو ں کے بغض سے ، اور ان سے ترش رو ہو کر ملو، اور اللہ تعالیٰ کی رضا مندی انکی خفگی میں ڈھونڈو، اور اللہ تعالیٰ کی نزدیکی ان کی دوری سے چاہو۔ “

(3) امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں

جب فساق کی نسبت یہ احکام ہیں تو مبتدعین کا کیا پوچھنا ہے کہ یہ تو فساق سے ہزار درجہ بدتر ہیں، ان کی نافرمانی فروع میں ہے، انکی اصول میں ، وہ گناہ کرتے اور اسے برا جانتے ہیں ،یہ اس سے اشد و اعظم میں مبتلا اور اسے عین حق و ہدی جانتے ہیں، وہ گاہ گاہ نادم ومستغفر۔ یہ گاہ و بے گاہ مصر و مستکبر، وہ جب اپنے دل کی طرف رجوع لاتے ہیں تو اپنے آ پ کو حقیر و بد کار اور صلحاءکو عزیزومقرب دربار بتاتے ہیں۔ یہ جتنا غلوو توغل بڑھاتے ہیں اتنا ہی اپنے نفس مغرور کو اعلی و بالا اور اہل حق و ہدایت کو ذلیل و پر خطا ٹھہراتے ہیں ۔ لہٰذا حدیث میں انکی نسبت بد ترین خلق وارد ہوا ۔

غنیۃ شرح منیہ میں ہے :

المبتدع فاسق من حیث الاعتقاد ہو اشد من الفسق من حیث العمل۔ لان الفاسق من حیث العمل یعترف بانہ فاسق و یخاف و یستغفر بخلاف المبتدع۔

بالجملہ بدمذہبی فی نفسہ ایسی چیز ہے جسے امامت دینی سے مباینت یقینی اور اسکے بعد منع پر دوسری دلیل کی چنداں ضرورت نہیں ۔ کس کا دل گوارہ کرےگا کہ جہنم کے کتوں سے ایک کتا مناجاتِ الٰہی میں اسکا مقتداہو ۔

بحرالعلوم عبدالعلی لکھنوی نے ارکان اربعہ میں دربارئہ تفضیلیہ فرمایا:

اما الشیعۃ الذین یفضلون علیا علی الشیخین و لا یطعنون متہما اصلا کالزیدیۃ فتجوز خلفہم الصلوة لکن تکرہ کراہۃ شدیدة ۔

لیکن وہ شیعہ جو حضرت علی کو حضرات شیخین رضی اللہ تعالیٰ عنہم پر فضیلت دیتے ہیں اور شیخین پر طعن نہیں کرتے جیسے فرقہ زیدیہ ، تو انکے پیچھے نماز سخت کراہت کے ساتھ جائز ہے۔

جب تفضیلیہ کہ صرف جناب مولی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کو حضرات شیخین رضی اللہ تعالیٰ عنہما پر افضل کہنے سے مخالف اہل سنت ہوئے باقی معاذ اللہ انکی سرکارمیں گستاخی نہیں کرتے ۔ انکے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ تو یہ اشد مبتدعین جن کی اہل سنت سے مخالفتیں غیر محصور ، اور محبوبانِ خدا پر طعن و تشنیع ان کا دائمی دستور ، انکے پیچھے کس عظیم درجہ کی کراہت چاہئے۔

فتاویٰ رضویہ 3/295

3۔ عن معاذ بن جبل رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ قال :قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالی علیہ وسلم : سَیَکُونُ بَعدِی قَوم یُّکَذِّبُونَ بِالقَدرِ ، اَلَافَمَن ادرَکَہُم فَلیُبلِغہُم اَنِّی بَرِییئ مِّنہُم وَ ہُم بُرَآئ مِنِّی جِہَادُ ہُم کَجِہَادِ التُّرکِ وَ الدَّیلَمِ۔

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”عنقریب میرے بعد ایسی قوم آئے گی جو تقدیر کا انکار کرے گی خبردار! جو انہیں پائے تو انکو میری طرف سے یہ حکم سنا دے، میں ان سے بیزار ہوں اور وہ مجھ سے بے علاقہ ہیں، ان پر جہاد ایسا ہے جیسے کافر ان ترک و دیلم پر۔ “ فتاویٰ رضویہ 3/

Ashiqe Mustafa
07-23-2008, 04:54 PM
:ja gr8 sharing

Star
07-24-2008, 08:40 PM
:ja very nice sharing

Genius Mind
07-30-2008, 07:18 AM
:yarasool :bis :yaallah
:ja ------------------------ :ma

~~~Bohat he nice sharing Nadeem ~~~

Genius Mind
07-30-2008, 07:18 AM
:yarasool :bis :yaallah
:ja ------------------------ :ma

~~~Bohat he nice sharing Nadeem ~~~

Adil Khan
08-06-2008, 08:50 AM
:ja i got to ask yeh Badmazhab Wahabion ko bhi kehty hain ?

Ya Mustafa
08-06-2008, 09:54 AM
:ja i got to ask yeh Badmazhab Wahabion ko bhi kehty hain ?

Ji Wahabi sab say baray Badmazhab hain.

Ashiqe Mustafa
08-06-2008, 01:53 PM
ji wahabis ko bai nahi kah sakte.kyoun k wo kafirs hein or Muslims kafir ko apna bahi nahi kah skte.Inho ne Nabi :saw k bare mein kya Allah Azawajal k bare mein bhe gushtakhiyaan ki hein.

Administrator
08-07-2008, 01:32 PM
ji wahabis ko bai nahi kah sakte.kyoun k wo kafirs hein or Muslims kafir ko apna bahi nahi kah skte.Inho ne Nabi :saw k bare mein kya Allah Azawajal k bare mein bhe gushtakhiyaan ki hein.

Actually Adil bhai ne pocha ke Wahabion ko bhi Badmazhab kehty hain :)
So Sanam bhai ne jawab diye ke ji woh sab say baray Badmazhab hain.

Ashiqe Mustafa
08-07-2008, 01:45 PM
Actually Adil bhai ne pocha ke Wahabion ko bhi Badmazhab kehty hain :)
So Sanam bhai ne jawab diye ke ji woh sab say baray Badmazhab hain.

question samajne mein ghalte ho ge.
mein samjhe k ye poch rahe hein:
Badmazhab wahabis ko bhai kehte hein?
:ja

Sohaib123
08-07-2008, 08:56 PM
:ja nice thread

Attari1980
08-27-2008, 01:44 PM
:ja

Madani Munna
08-31-2008, 09:52 AM
:ja:ma