PDA

View Full Version : Aqwal e Zareen in Urdu



Administrator
04-20-2014, 03:00 PM
٭ پڑوسی سے مت لڑو، وہ جھگڑا باقی رہے گا اور لوگ تمہاری باتیں کرتے پھریں گے
(حضرت سیدنا ابوبکر رضی اﷲ عنہ)

٭ جب تم کسی عالم کو دنیا پر مائل دیکھو تو سمجھ لو کہ دین میں ناقص ہے

(حضرت سیدنا عمر رضی اﷲ عنہ)

٭ ہر حال میں انسان کو صبر کرنا چاہئے ورنہ ندامت نصیب ہوگی

(حضرت سیدنا عثمان رضی اﷲ عنہ)

٭ انار کو اس کی جھلی کے ساتھ جو دانوں پر لپٹی رہتی ہے، کھانا چاہئے کیونکہ وہ مقوی معدہ ہے
(حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اﷲ عنہ)

٭ غیر عورت کو دیکھنے والے مردوں اور غیر مردوں کودیکھنے والی عورتوں پر حضور اکرمﷺ نے لعنت کی ہے

(حضرت سیدنا امام حسن رضی اﷲ عنہ)

٭ جب زمانہ تجھے تکلیف دے تو مخلوق کی طرف مائل نہ ہو

(حضرت سیدنا امام حسین رضی اﷲ عنہ)

٭ جب اﷲ تعالیٰ تم پر انعام کرے تو الحمدﷲ کہو۔ جب کوئی امر غمناک کرے تو لاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم کہو

(حضرت سیدنا امام باقر رضی اﷲ عنہ)

٭ غیبت اور چغل خوری سے بچو، یہ لوگوں کے دلوں میں عداوت کا بیج بوتی ہے (سیدنا جعفر صادق رضی اﷲ عنہ)
٭ سر کے اگلے بالوں کا سفید ہونا باعث برکت ہے

(سیدنا امام علی رضا رحمتہ اﷲ علیہ)

٭ جس نے اﷲ کے لئے کسی کو بھائی بنایا، اس نے جنت میں گھر بنایا

(سید محمد جواد رحمتہ اﷲ علیہ)

٭ بے عمل عالم اس چوپایہ کی طرح ہے، جس کا بوجھ خواہ لکڑی ہو یا کتابیں، وہ اسے اٹھائے ہوئے ہے

(حضرت شیخ مصلح الدین سعدی)

٭ جس حال پر تم کو اﷲ تعالیٰ رکھے تو اس سے اعلیٰ یا ادنیٰ کی طرف انتقال طلب نہ کرو

(حضرت سیدنا غوث اعظم رحمتہ اﷲ علیہ)

٭ مرید پر واجب ہے کہ وہ صرف اپنے شیخ کے طریقہ پر ہی کلام کرے

(سید ابراہیم دسوتی رحمتہ اﷲ علیہ)

٭ ایمان کی حقیقت توکل کی حفاظت کرنا ہے

(حضرت سیدی داتا گنج بخش رحمتہ اﷲ علیہ)

٭ لوگ غفلت میں پڑے سورہے ہیں۔ جب مرتے ہیں ہوشیار و خبردار ہوتے ہیں

(ابوبکر بن شیبہ)