PDA

View Full Version : اللہ تعالیٰ کے حضور روزہ دار کی فضیلت



Tariq Raza
06-06-2015, 06:21 PM
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے فرمایا : بنی آدم کا ہر عمل اسی کے لئے ہے سوائے روزہ کے۔ روزہ صرف میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دیتا ہوں۔ اور روزہ ڈھال ہے اور جس روز تم میں سے کوئی روزہ سے ہو تو نہ فحش کلامی کرے اور نہ جھگڑے اور اگر اسے (روزہ دار کو) کوئی گالی دے یا لڑے تو یہ وہ کہہ دے کہ میں روزہ سے ہوں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بُو اللہ عزوجل کو مشک سے زیادہ پیاری ہے۔ روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں، جن سے اسے فرحت ہوتی ہے : ایک (فرحتِ افطار) جب وہ روزہ افطار کرتا ہے، اور دوسری (فرحتِ دیدار کہ) جب وہ اپنے رب سے ملے گا تو اپنے روزہ کے باعث خوش ہو گا۔

الحديث رقم 35 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : الصوم، باب : هل يقول إني صائم إذا شتم، 2 / 673، الرقم : 1805، ومسلم في الصحيح، کتاب : الصيام، باب : فضل الصيام، 2 / 807، الرقم : 1151، والنسائي في السنن، کتاب : الصيام، باب : ذکرالإختلاف علي أبي بن صالح في هذا الحديث، 4 / 2217، الرقم : 2213 - 2218، والبيهقي في السنن الکبري، 4 / 270، الرقم : 8094.