PDA

View Full Version : روزہ ڈھال ہے دوزخ کی آگ سے



Administrator
06-18-2015, 11:14 AM
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : روزہ ڈھال ہے اور دوزخ کی آگ سے بچاؤ کے لئے محفوظ قلعہ ہے۔

اور ایک روایت میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : روزہ ڈھال ہے اس کے ساتھ بندہ خود کو دوزخ کی آگ سے بچاتا ہے۔

(1) أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 3 / 396، الرقم : 15299، والبزار عن ابن أبي الوقاص رضي الله عنه، 6 / 309، الرقم : 2321، والطبراني في المعجم الکبير، 9 / 58، الرقم : 8386، والبيهقي في شعب الإيمان، 3 / 294، الرقم : 3582، والمنذري في الترغيب والترهيب، 2 / 50، الرقم : 1452، وقال : إسناد حسن، وابن رجب في جامع العلوم والحکم، 1 / 271، والهيثمي في مجمع الزوائد، 3 / 180، وقال : رواه أحمد وإسناده حسن.