PDA

View Full Version : روزہ اور قرآن شفاعت کریں گے



Administrator
06-18-2015, 10:19 AM
حضرت عبد اﷲ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : روزہ اور قرآن قیامت کے روز بندۂ مومن کے لئے شفاعت کریں گے۔ روزہ عرض کرے گا : اے اللہ! دن کے وقت میں نے اس کو کھانے اور شہوت سے روکے رکھا پس اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما اور قرآن کہے گا میں نے رات کو اسے جگائے رکھا پس اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما، پس دونوں کی شفاعت قبول کر لی جائے گی۔


الحديث رقم 44 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 2 / 174، الرقم : 6626، والحاکم في المستدرک، 1 / 740، الرقم : 2036، وابن المبارک في الزهد، 1 / 114، الرقم : 385، والبيهقي في شعب الإيمان، 2 / 346، الرقم : 1994، والمنذري في الترغيب والترهيب، 2 / 50، الرقم : 1455، وقال : رواه الطبراني فيالکبير ورجاله محتج بهم في الصحيح ورواه ابن أبي الدنيا في کتاب الجوع وغيره بإسناد حسن، والهيثمي في مجمع الزوائد، 3 / 181.