Home Today's Posts Mark Forums Read Social Groups Who's Online
Welcome to the Irshad-ul-Islam - Islamic Urdu Forum l Islamic Books Download l Islamic Multimedia l Islamic Website.
Header

Irshad-ul-Islam - Islamic Urdu Forum l Islamic Books Download l Islamic Multimedia l Islamic Website » -= General Islamic Forum =- » Hamad Naat Munajat Manqabat (Text) » تضامین مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام از سی

Notices

Views: 56 - Replies: 1
Reply
LinkBack Thread Tools vBmenu Seperating Image Search this Thread vBmenu Seperating Image Display Modes vBmenu Seperating Image
تضامین مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام از سی
Old 02-13-2010, 12:47 PM   #1 (permalink)
 
Attari1980's Avatar
 
Status: Super Moderator
Join Date: Jul 2008
Location: Rawalpindi, Pakistan
Posts: 1,935
Default تضامین مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام از سی

صاحبِ تاج عزت پہ لاکھوں سلام
واقفِ رازِ فطرت پہ لاکھوں سلام
قاسمِ کنزِ نعمت پہ لاکھوں سلام
مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام


جس کو بے چین رکھتا تھا اُمت کا غم
نیک و بد پر رہا ، جس کا یکساں کرم
وہ حبیبِ خدا، وہ شفیعِ اُمم
شہریار اِرم، تاج دار حرم
نو بہارِ شفاعت پہ لاکھوں سلام

سرورِ دو جہاں ، شاہِ جن و بشر
جس کی چوکھٹ پہ جھکتے ہیں شاہوں کے سر
عبدِ خالق ، مگر خلق کا توجور
صاحب رجعتِ شمس و القر
نائبِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام


وہ خداوندِ اقلیم جود و سخا
ہادیِ انس و جاں ، شاہ ہر دوسرا
سر بر آوردہ¿ حلقہ ¿ انبیائ
جس کے زیرِ لوا آدم و من سوا
اُس سزائے سیادت پہ لاکھوں سلام


عہدِ طفلی میں وہ دلبرانہ چلن
دلستاں خامشی، معجزانہ سخن
حسن میں دل کشی ، چال میں بانکپن
اللہ اللہ وہ بچپنے کی پھبن
اس خدا بھاتی صورت پہ لاکھوں سلام


سُرمگیں آنکھ مازاغ کی رازداں
حلقہ¿ زلف، اُمت کا دارالاماں
ہاتھ فیاض، عقدہ کشا انگلیاں
پتلی پتلی گلِ قدس کی پتیاں
ان لبوں کی نزاکت پہ لاکھوں سلام


نور افشاں ہوا جب وہ بطحیٰ کا چاند
دیکھنے آئے سب ، روئے زیبا کا چاند
آسماں پر پڑا ماند دنیا کا چاند
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اُس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام


جس گھڑی یاد بابِ حرم آگیا
سوزِ فرقت سے آنکھوں میں نم آگیا
موج میںجب وہ عیسیٰ حشم آگیا
جس طرف اٹھ گئی دم میں دم آگیا
اس نگاہِ کرامت پہ لاکھوں سلام


رنجِ تنہائی ، تنہا سے پوچھے کوئی
دردِ شبیر، زہرا سے پوچھے کوئی
تہ میں کیا ہے ، یہ دریا سے پوچھے کوئی
کس کو دیکھا یہ موسیٰ سے پوچھے کوئی
آنکھ والوں کی ہمت پہ لاکھوں سلام


جس کی تقدیس کا رنگ گہرا رہا
جس کے در پر فرشتوں کا پہرا رہا
مغفرت کی سند جس کا چہرا رہا
جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا
اُس جبینِ سعادت پہ لاکھوں سلام


بندگی ، جس کے صدقے ٹھکانے لگے
جس کے دیکھے خدا یا د آنے لگے
جس سے روتے ہوئے مسکرانے لگے
جس سے تاریک دل جگمگانے لگے
اُس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام


روئے روشن پہ پڑتی نظر کی قسم
آمنہ کے چمکتے قمر کی قسم
مجھ کو سرکار کے سنگِ در کی قسم
کھائی قرآں نے خاکِ گزر کی قسم
اُس کفِ پا کی حرمت پہ لاکھوں سلام


جس کا حامی خداوندِ عالم رہا
فتح کا جس کے ہاتھوں میں پرچم رہا
جس کا رتبہ جہاں میں مسلم رہا
جس کے آگے سرِ سروراں خم رہا
اُس سرِ تاجِ رفعت پہ لاکھوں سلام


جس کے آگے سلاطینِ عالم جھکیں
جس کے اک بول پر اہلِ دل مر مٹیں
جس کی تعمیلِ ارشاد قدسی کریں
وہ زباں جس کو سب کن کی کنجی کہیں
اُس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام


وقتِ دیدار، چشمِ تماشا جھکی
دیکھ کر جلوہ گر ، موج دریا جھکی
جس کی آمد پہ دیوارِ کسریٰ جھکی
جس کے سجدے کو محرابِ کعبہ جھکی
اُن بھووں کی لطافت پہ لاکھوں سلام


خیرِ دنیا نہیں خیرِ عقبیٰ نہیں
اُس کے دستِ تصرف میں کیا کیا نہیں
جس کی طاقت کا کوئی ٹھکانا نہیں
جس کو بارِ دوعالم کی پروا نہیں
ایسے بازو کی قوت پہ لاکھوں سلام

کون ہے وہ ، کرم جس پہ ان کا نہیں
سب کے ہیں، صرف میرے ہی آقا نہیں
ایک میں ہی غلام اُن کا تنہا نہیں
ایک میرا ہی رحمت پہ دعویٰ نہیں
شاہ کی ساری اُمت پہ لاکھوں سلام


خواجہ تاشِ نصیر ثنا خواں رضا
وہ بریلی کے احمد رضا خاں رضا
لا کے صف میں مجھے اُن کے درباں رضا
مجھ سے خدمت کے قدسی کہیں ہاں رضا
مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
Attari1980 is offline   Reply With Quote
Old 03-02-2010, 03:06 PM   #2 (permalink)
 
Status: Senior Member
Join Date: Sep 2008
Posts: 165
Default

JazakAllah Khair
Imran Attari is offline   Reply With Quote
Reply

sponsor links

Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On

Forum Jump

 
Ala Hazrat Network Ja-Al Haq Faizan-e-Raza Faizan-e-Attar
NafseIslam IslamiEducation Noor-e-Madinah Islamic Academy
IslamiMehfil Islam786 KafirNaik Hakikat Kitabevi
FaizAhmedOwaisi TrueIslam SirateMustaqaeem Islam786 Forum

All times are GMT +5. The time now is 04:22 AM.