Home Today's Posts Mark Forums Read Social Groups Who's Online
Welcome to the Irshad-ul-Islam - Islamic Urdu Forum l Islamic Books Download l Islamic Multimedia l Islamic Website.
Header

Irshad-ul-Islam - Islamic Urdu Forum l Islamic Books Download l Islamic Multimedia l Islamic Website » -= Islamic Litrature =- » Islamic Articles » علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز

Notices

Views: 91 - Replies: 6
Reply
LinkBack Thread Tools vBmenu Seperating Image Search this Thread vBmenu Seperating Image Display Modes vBmenu Seperating Image
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز
Old 02-16-2010, 02:25 PM   #1 (permalink)
 
Attari1980's Avatar
 
Status: Super Moderator
Join Date: Jul 2008
Location: Rawalpindi, Pakistan
Posts: 1,935
Default علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز

عصر حاضر کے چیلنجیز کا مقابلہ کرنے کے لئےہم امت مسلمہ پر لازم ہے کہ کتاب و سنت کےعلوم سے اپنے سینوں کو معمور کریں اور انوار قرآن وحدیث سے ضلالت و جہالت کی تاریکیوں کا خاتمہ کریں تاکہ دارین کی سعادتیں ہمارامقدر بنیں ،کیونکہ حق تعالی نے ہمیں اس خاتم النبین کی امت میں پیدا کیا ہے جنہیں اس نے علوم و معارف‘ حقائق و اسرار کے خزانے عطا فرماکر صبح قیامت تک آنے والی نسل انسانی کی رشد و ہدایت کے لئے اس خاکدان گیتی میں جلوہ گر فرمایا‘ سورۃ النساء آیت 113 میں ارشاد باری ہے:
وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا-
ترجمہ: اور اللہ نے آپ پر کتاب وحکمت نازل فرمائی اور اس نے آپ کو وہ سب علوم عطا کردئیے جو آپ نہیں جانتے تھے،اور یہ آپ پر اللہ کا بہت بڑا فضل ہے۔
جامع ترمذی میں حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم دونوں دستہائے مبارکہ میں دو کتابیں لے ہوئے برآمد ہوئے اور فرمایا :تم جانتے ہو کہ یہ دو کتابیں کیا ہیں؟ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! آپ کے بتلائے بغیر ہم نہیں جان سکتے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدھے دست مبارک کی کتاب کے متعلق فرمایا کہ یہ رب العالمین کی طرف سے ایک کتاب ہے، اس میں جنتیوں کے نام اور ان کے باپ دادا اور قبیلوں کے نام ہیں اور پھر آخر میں سب کی جملہ تعداد بتلادی گئی ہے، ان میں نہ کبھی اضافہ کیا جائے گا اور نہ کمی‘ پھر اس کتاب کی نسبت فرمایا جو بائیں دست مبارک میں تھی: یہ رب العالمین کی طرف سے ایک کتاب ہے اس میں دوزخیوں کے نام اور ان کے آباء اور قبائل کے نام ہیں، جس کے آخر میں سب کی جملہ تعداد درج کردی گئی ہے‘ ان میں نہ تو کبھی اضافہ کیا جائے گا اور نہ کمی (جامع ترمذی: 2291) ۔
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَفِى يَدِهِ كِتَابَانِ فَقَالَ : أَتَدْرُونَ مَا هَذَانِ الْكِتَابَانِ. فَقُلْنَا لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلاَّ أَنْ تُخْبِرَنَا. فَقَالَ لِلَّذِى فِى يَدِهِ الْيُمْنَى هَذَا كِتَابٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ فِيهِ أَسْمَاءُ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَسْمَاءُ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ ثُمَّ أُجْمِلَ عَلَى آخِرِهِمْ فَلاَ يُزَادُ فِيهِمْ وَلاَ يُنْقَصُ مِنْهُمْ أَبَدًا. ثُمَّ قَالَ لِلَّذِى فِى شِمَالِهِ هَذَا كِتَابٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ فِيهِ أَسْمَاءُ أَهْلِ النَّارِ وَأَسْمَاءُ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ ثُمَّ أُجْمِلَ عَلَى آخِرِهِمْ فَلاَ يُزَادُ فِيهِمْ وَلاَ يُنْقَصُ مِنْهُمْ أَبَدًا-
آج کے اس ترقی یافتہ دور میں ا لکٹرانک میڈیا کے ذریعہ لمحہ بھر میں ایک مقام کی خبر ساری دنیا میں پہنچ جاتی ہے اور میڈیا کی وساطت سے پروگرامس راست (Live) نشر کئے جاتے ہیں‘قربان جائیں حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اعجاز علمی پر کہ آپ نے کسی ظاہری وسائل کے بغیر محض بہ عطائے خداوندی کائنات پست و بالا میں ہونے والے واقعات کی خبر دی۔ چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ملک شام میں ہونے والے ’’معرکہ موتہ‘‘ کی ترتیب وار خبر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو مدینہ منورہ میں عطا فرمائی ‘ صحیح بخاری شریف میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
عَنْ أَنَسٍ رضى الله عنه أَنَّ النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم نَعَى زَيْدًا وَجَعْفَرًا وَابْنَ رَوَاحَةَ لِلنَّاسِ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَهُمْ خَبَرُهُمْ ، فَقَالَ أَخَذَ الرَّايَةَ زَيْدٌ فَأُصِيبَ ، ثُمَّ أَخَذَ جَعْفَرٌ فَأُصِيبَ ، ثُمَّ أَخَذَ ابْنُ رَوَاحَةَ فَأُصِيبَ ، وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ ، حَتَّى أَخَذَ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ .
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید ‘ حضرت جعفر اور حضرت ابن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی شہادت کی خبر‘ ان کے بارے میں وہاں سے باضابطہ اطلاع آنے سے قبل ہی صحابہ کو عطافرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پرچم اسلام کو زید رضی اللہ عنہ نے لیا اور وہ شہید ہوگئے‘ پھر جعفر رضی اللہ عنہ نے پرچم اسلام تھام لیا اور جام شہادت نوش کرلیا‘ پھر ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے عَلم اسلام سنبھالا اور وہ بھی شہید ہوگئے۔ اس وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چشمان اقدس سے آنسو رواں تھے۔ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا) یہاں تک کہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار خالد ابن ولید رضی اللہ عنہ نے اسلام کا جھنڈا لیا اور اللہ نے اہل اسلام کو فتح و نصرت سے ہمکنار کیا۔ (صحیح بخاری ‘ حدیث نمبر: 3757)۔
مسند امام احمد میں روایت ہے:
عَنْ مُنْذِرٍ حَدَّثَنَا أَشْيَاخٌ مِنَ التَّيْمِ قَالُوا قَالَ أَبُو ذَرٍّ لَقَدْ تَرَكَنَا مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم وَمَا يُحَرِّكُ طَائِرٌ جَنَاحَيْهِ فِى السَّمَاءِ إِلاَّ أَذْكَرَنَا مِنْهُ عِلْماً.
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حال ميں ہمیں رخصت کیا کہ فضا میں محو پرواز ہر قسم کے پرندوںتک کے بارے میں آپ نے ہمیں آگہی بخشی ہے(مسند امام احمد‘ حدیث نمبر: 21970)۔
صحیح بخاری شریف میں روایت ہے کہ نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کا گذر دو قبروں پر سے ہوا تو آپ نے فرمایا کہ ان دونوں کو عذاب ہورہا ہے اور عذاب کسی ایسی وجہ سے نہیں ہورہا ہے جس سے بچنا دشوار تھا ‘ان میں سے ایک تو پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغلخوری کرتا پھرتا تھا، پھر آپ نے ایک سبز شاخ منگواکر اس کے دو حصے کئے اور ہر ایک ٹکڑا ہر قبر پر لگادیا‘ صحابہ نے عرض کیا: اس کی حکمت کیا ہے؟ یا رسول اللہ ! ارشاد فرمایا: جب تک یہ ٹہنیاں خشک نہ ہوں ان کے عذاب میں تخفیف ہوتی رہے گی ۔ (صحیح بخاری شریف،کتاب الجنائز، باب الجريد على القبر،حدیث نمبر:1361)
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضى الله عنهما ، عَنِ النَّبِىِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ مَرَّ بِقَبْرَيْنِ يُعَذَّبَانِ فَقَالَ : إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ ۔ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِى كَبِيرٍ ،أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ لاَ يَسْتَتِرُ مِنَ الْبَوْلِ ، وَأَمَّا الآخَرُ فَكَانَ يَمْشِى بِالنَّمِيمَةِ . ثُمَّ أَخَذَ جَرِيدَةً رَطْبَةً فَشَقَّهَا بِنِصْفَيْنِ ، ثُمَّ غَرَزَ فِى كُلِّ قَبْرٍ وَاحِدَةً . فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لِمَ صَنَعْتَ هَذَا ؟ فَقَالَ : لَعَلَّهُ أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُمَا مَا لَمْ يَيْبَسَا .
اس موقع پر آپ نے بیک وقت ماضی ، حال و مستقبل کی خبر دی کہ حالیہ قبر میں ہورہے عذاب کو بھی ملاحظہ فرمایا اور ماضی میں کئے گئے ان کی خطاؤں کی بھی نشاندہی فرمائی اور مستقبل کے بارے میں فرمایا کہ جب تک یہ ٹہنیاں خشک نہ ہوں اُن کے عذاب میں تخفیف ہوتی رہے گی۔
Attari1980 is offline   Reply With Quote
Old 02-20-2010, 02:26 PM   #2 (permalink)
 
Status: Member
Join Date: Jul 2008
Location: Pakistan
Posts: 70
Default

Talib-e-Haq is offline   Reply With Quote
Old 02-23-2010, 01:59 PM   #3 (permalink)
 
Status: Senior Member
Join Date: Sep 2008
Posts: 166
Default

Abdul Basit is offline   Reply With Quote
Old 03-02-2010, 02:04 PM   #4 (permalink)
 
Status: Senior Member
Join Date: Aug 2008
Posts: 137
Default

__________________
دیوبندی مذہب کی مستند کتاب تقویۃ الایمان میں لکھا ہے کہ نبی کی تعریف بشر کی سی کرو (معاذاللہ
کیا یہ لوگ مسلمان ہیں؟
Tariq Raza is offline   Reply With Quote
Old 03-12-2010, 04:38 PM   #5 (permalink)
 
Status: Senior Member
Join Date: Sep 2008
Posts: 191
Default

Zafar Qadri is offline   Reply With Quote
Old 07-28-2010, 06:15 PM   #6 (permalink)
 
Status: Moderator
Join Date: Jun 2008
Posts: 691
Default

Jazak'Allahu Khaira, Keep it Up...
Ya Mustafa is offline   Reply With Quote
Old 07-29-2010, 07:32 AM   #7 (permalink)
 
Status: Junior Member
Join Date: Sep 2008
Posts: 8
Default

سبحان اللہ عزوجل بہت اچھی شیئرنگ ہے عطاری بھائی
Sag-e-Madinah is offline   Reply With Quote
Reply

sponsor links

Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On

Forum Jump

 
Ala Hazrat Network Ja-Al Haq Faizan-e-Raza Faizan-e-Attar
NafseIslam IslamiEducation Noor-e-Madinah Islamic Academy
IslamiMehfil Islam786 KafirNaik Hakikat Kitabevi
FaizAhmedOwaisi TrueIslam SirateMustaqaeem Islam786 Forum

All times are GMT +5. The time now is 04:23 AM.