Advanced Search
 

Reply to Thread

Post a reply to the thread: مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی

Your Message

Click here to log in

Is it an Islamic Forum or Sports Forum?

 

You may choose an icon for your message from this list

Additional Options

  • Will turn www.example.com into [URL]http://www.example.com[/URL].

HTML

Topic Review (Newest First)

  • 09-08-2019, 12:54 AM
    Administrator

    مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی

    تحریر: ابو تراب محمد فرحان.


    کیا مبھوت جس نے برملا مرزا کے چیلوں کو
    وہی کردار و عظمت کا ہمالہ شاہ نورانی ہے
    مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی پاکستان کے اسلامی دینی اور سیاسی میدان میں ایک قد آور شخصیت تھے۔
    وہ 1926ء کو میرٹھ میں مولانا عبدالعلیم صدیقی کے گھر پیدا ہوئے۔ جن کا شجرہ نسب
    حضرت ابوبکر صدیق سے اور شجرہ طریقت امام احمد رضا خان قادری سے جا ملتا ہے
    انہوں نے آٹھ سال کی عمر میں مکمل قرآن مجید حفظ کر لیا تھا۔ نيشنل عربک کالج سے گريجويشن کرنے کے بعد الہ آباد يونيورسٹي سے فاضل عربی اور دارالعلوم عربيہ سے درس نظامی کی سند حاصل کی۔
    قیام پاکستان کے وقت آپ متحدہ برطانوی ہند میں ایک طالب علم اور تحریک پاکستان کے ایک سرگرم کارکن تھے۔ قیام پاکستان کے کچھ عرصہ بعد پاکستان چلے آئے۔
    متحدہ مجلس عمل کے مرحوم سربراہ۔
    1948ء میں علامہ احمد سعید کاظمی نے جمیعت علمائے پاکستان کے نام سے جماعت بنائی اور 1970ء میں مولانا نورانی نے جب پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا تو جمیعت میں شامل ہوئے اس وقت جمیعت کے سربراہ خواجہ قمرالدین سیالوی تھےـ 1970ء میں جمعیت علمائے پاکستان کے ٹکٹ پر کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
    ذوالفقار علی بھٹو کے مد مقابل انہوں نے وزیر اعظم کے عہدے کے انتخاب میں حصہ لیا۔ 1972ء میں مولانا نورانی جمیعت علماء پاکستان کے سربراہ بنے اور تا دم مرگ وہ سربراہ رہےـ آپ دو مرتبہ رکن اسمبلی اور دو مرتبہ سینٹر منتخب ہوئے۔
    1977ء میں تحریک نظام مصطفیٰ کے پلیٹ فارم پر فعال ہونے کی وجہ سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
    مولانا نے دنیا بھر میں اسلام کا آفاقی پیغام عام کرنے کے لئے 1972ء میں ورلڈ اسلامک مشن کی بنیاد رکھی۔ اور مختلف ممالک میں اس کے دفاتر بنا کر اسے فعال کیا۔ نرم مزاجی اور حلم کی وجہ سے وہ دوستوں اور دشمنوں میں یکساں مقبول تھے۔
    مولانا شاہ احمد نورانی نے 30 جون 1974ء میں قومی اسمبلی میں بل پیش کیا اور 7 ستمبر 1974ء سے قادیانیوں کے خلاف آئین میں ہونے والی (2) دوسری ترمیم کے اصل محرک تھے جس کو اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد کے تحت قادیانیوں کو آئین پاکستان میں غیر مسلم قرارد دیا گیا۔ مولانا نے اس موقع پر قادیانیوں کے سربراہ ناصر مرزا کو مناظرے میں شکست فاش بھی دی تھی۔
    عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے سلسلہ میں حضرت نورانی میاں کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے بے شمار قادیانی مبلغین سے مناظرے کئے اور انہیں ہمیشہ شکست فاش دی۔ آپ نے بیرون ممالک میں قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کا مسلسل تعاقب کیا۔ انہوں نے آئین پاکستان میں مسلمان کی تعریف شامل کروائی۔ 30 جون 1974ء کو آپ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے لئے قومی اسمبلی میں تاریخی قرارداد پیش کی۔ قادیانی جماعت کے سربراہ مرزا ناصر کو اپنی جماعت کے عقائد کے بارے میں صفائی اور موقف پیش کرنے کا مکمل اور آزادانہ موقع دیا گیا۔ 13 دن تک اس پر جرح ہوئی۔ بعد ازاں ملک کی منتخب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو ان کے کفریہ عقائد کی بناء پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ مولانا نورانی اکثر فرمایا کرتے تھے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد کی سعادت اللہ تعالیٰ نے مجھے بخشی اور مجھے یقین کامل ہے کہ بارگاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں میرا یہ عمل سب سے بڑا وسیلہ شفاعت و نجات ہوگا
    دعوت اسلامی تحریک کو قائم کرنے کا سہرا مولانا شاہ احمد نورانی، علامہ سید احمد سعید کاظمی اور دیگر بزرگوں کے سر ہے۔ انہوں نے 1981ء میں کراچی میں مولانا شاہ احمد نورانی کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس میں اس کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ وہاں مفتی وقارالدین بھی موجود تھے جن کے ذمے یہ کام لگایا گیا۔ انہوں نے اپنے شاگرد مولانا محمد الیاس قادری کی قیادت میں دعوت اسلامی تشکیل دی۔
    دل کا دورہ پڑنے سے اسلام آباد میں 16 شوال 1424ھ 11 دسمبر 2003ء کو ان کا انتقال ہوا۔
    ان کی نماز جنازہ ان کے بیٹے انس نورانی نے پڑھائی۔
    انہیں کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار (کلفٹن) کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔"


    اللہ تبارک و تعالیٰ کی کروڑوں رحمتیں نازل ہوں حضرت علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی پر اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کے پڑوس میں جگہ عطا فرمائے آمین یا رب العالمین <3



Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

taucheruhrdirekt.com