Advanced Search
 
+ Reply to Thread
Results 1 to 4 of 4
  1. #1
    Super Moderator Attari1980's Avatar
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Rawalpindi, Pakistan
    Posts
    1,871

    Default منقبت حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

    منقبت حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

    اللہ برائے غوث اعظم
    دے مجھ کو ولائے غوث اعظم

    دیدار خدا تجھے مبارک
    اے محو لقائے غوث اعظم

    وہ کون کریم صاحب جود
    میں کون گدائے غوث اعظم

    سوکھی ہوئی کھتیاں ہری کر
    اے ابر سخائے غوث اعظم

    امیدیں نصیب مشکلیں حل
    قربان عطائے غوث اعظم

    کیا تیزیء مہر حشر سے خوف
    ہیں زیر لوائے غوث اعظم

    وہ اور ہیں جن کو کہئے محتاج
    ہم تو ہیں گدائے غوث اعظم

    ہیں جانب نالہ ء غریباں
    گوش شنوائے غوث اعظم

    کیوں ہم کو ستائے ناز دوزخ
    کیوں رد ہو دعائے غوث اعظم

    بیگانے بھی ہو گئے یگانے
    دل کش ہے ادائے غوث اعظم

    آنکھوں میں ہے نور کی تجلی
    پھیلی ہے ضیائے غوث اعظم

    جو دم میں غنی کرے گدا کو
    وہ کیا ہے عطائے غوث اعظم

    کیوں حشر کے دن ہو فاش پردہ
    ہیں زیر قبائے غوث اعظم

    آئینہ ء روئے خوبرویاں
    نقش کف پائے غوث اعظم

    اے دل نہ ڈر ان بلاؤں سے اب
    وہ آئی صدائے غوث اعظم

    اے غم جو ستائے اب تو جانوں
    لے دیکھ وہ آئے غوث اعظم

    تار نفس ملائکہ ہے
    ہر تار قبائے غوث اعظم

    سب کھول دے عقد ہائے مشکل
    اے ناخن پائے غوث اعظم

    کیا ان کی ثنا لکھوں
    حسن
    میں
    جاں باد فدائے غوث اعظم
    [/PHP]



    Now in new Look. Kindly see and jion
    http://www.razaemuhammad.co.cc

  2. #2
    Member
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Pakistan
    Posts
    62

    Default

    brother very nice sharing

  3. #3

  4. #4
    Senior Member imranattari's Avatar
    Join Date
    Feb 2011
    Posts
    202

    Default



Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •