Advanced Search
 
+ Reply to Thread
Results 1 to 4 of 4
  1. #1
    Super Moderator Attari1980's Avatar
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Rawalpindi, Pakistan
    Posts
    1,871

    Default کرے چارہ سازی زیارت کسی کی

    کرے چارہ سازی زیارت کسی کی

    کرے چارہ سازی زیارت کسی کی
    بھرے زخم دل کے ملاحت کسی کی

    چمک کر یہ کہتی ہے طلعت کسی کی
    کہ دیدار حق ہے زیارت کسی کی

    نہ ریتی جو پردوں میں صورت کسی کی
    نہ ہوتی کسی کو زیارت کسی کی

    عجب پیاری پیاری ہے صورت کسی کی
    ہمیں کیا خدا کو ہے الفت کسی کی

    ابھی پار ہوں ڈوبنے والے بیڑے
    سہارا لگا دے جو رحمت کسی کی

    کسی کو کسی سے ہوئی ہے نہ ہو گی
    خدا کو ہے جتنی محبت کسی کی

    دم حشر عاصی مزے لے رہے ہیں
    شفاعت کسی کی ہے رحمت کسی کی

    رہے دل کسی کی محبت میں ہر دم
    رہے دل میں ہر دم محبت کسی کی

    ترا قبضہء کونین و مافیہا سب پر
    ہوئی ہے نہ ہو یوں حکومت کسی کی

    خدا کا دیا ہے ترے پاس سب کچھ
    ترے ہوتے کیا ہم کو حاجت کسی کی

    زمانہ کی دولت نہیں پاس پھر بھی
    زمانہ میں بٹتی ہے دولت کسی کی

    نہ پہنچیں کہیں عقل کل کے فرشتے
    خدا جانتا ہے حقیقت کسی کی

    ہمارا بھروسہ ہمارا سہارا
    شفاعت کسی کی حمایت کسی کی

    قمر اک اشارہ میں دو ٹکڑے دیکھا
    زمانہ پہ روشن ہے طاقت کسی کی

    ہمیں ہیں کسی کی شفاعت کی خاطر
    ہماری ہی خاطر شفاعت کسی کی

    مصیبت زدہ شاد ہو تم کہ ان سے
    نہیں دیکھی جاتی مصیبت کسی کی

    نہ پہنچیں گے جب تک گنہگار ان کے
    نہ جائے گی جنت میں امت کسی کی

    ہم ایسے گنہگار ہیں زہد والو
    ہماری مدد پر ہے رحمت کسی کی

    مدینہ کا جنگل ہو اور ہم ہوں زاہد
    نہیں چاہئیے ہم کو جنت کسی کی

    ہزاروں ہوں خورشید محشر تو کیا غم
    یہاں سایہ گستر ہے رحمت کسی کی

    بھرے جائینگے خلد میں اہل عصیاں
    نہ جائے گی خالی شفاعت کسی کی

    وہی سب کا مالک انہیں کا ہے سب کچھ
    نہ عاصی کسی کے نہ جنت کسی کی

    ورفعنالک ذکرک پر تصدق
    سب اونچوں سے اونچی ہے رفعت کسی کی

    اترنے لگے مارمیت یداللہ
    چڑھی ایسی زوروں پہ طاقت کسی کی

    گدا خوش ہوں خیرلک کی صدا ہے
    کہ دن دونی بڑھتی ہے دولت کسی کی

    فترضٰی نے ڈالی ہیں باہیں اگلے میں
    کہ ہو جائے راضی طبیعت کسی کی

    خدا سے دعا ہے کہ ہنگام رخصت
    زبان
    حسن پر ہو مدحت کسی کی
    [/PHP]



    Now in new Look. Kindly see and jion
    http://www.razaemuhammad.co.cc

  2. #2
    Senior Member
    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    190

    Default


  3. #3

    Default

    MashaAllah very nice sharing

  4. #4
    Senior Member imranattari's Avatar
    Join Date
    Feb 2011
    Posts
    202

    Default



Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •