Advanced Search
 
+ Reply to Thread
Results 1 to 2 of 2
  1. #1
    Super Moderator Attari1980's Avatar
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Rawalpindi, Pakistan
    Posts
    1,871

    Default جان سے تنگ ہیں قیدی غم تنہائی کے

    جان سے تنگ ہیں قیدی غم تنہائی کے

    جان سے تنگ ہیں قیدی غم تنہائی کے
    صدقے جاؤں میں تری انجمن آرائی کے

    بزم آرا ہوں اجالے تری زیبائی کے
    کب سے مشتاق ہیں آئینے خود آرائی کے

    ہو غبار در محبوب کہ گرد رہ دوست
    جزو اعظم ہیں یہی سرمہء بینائی کے

    خاک ہو جائے اگر تری تمناؤں میں
    کیوں ملیں خاک میں ارمان تمنائی کے

    ورفعنالک ذکرک کے چمکتے خورشید
    لامکاں تک ہیں اجالے تیری زیبائی کے

    دل مشتاق میں ارمان لقا آنکھیں بند
    قابل دید ہیں انداز تمنائی کے

    لب جاں بخش کی کیا بات ہے سبحان اللہ
    تم نے زندہ کئے اعجاز مسیحائی کے

    اپنے دامن میں چھپائے وہ مرے عیبوں کو
    اے زہے بخت میری ذلت و رسوائی کے

    دیکھنے والے خدا کے ہیں خدا شاہد ہے
    دیکھنے والے ترے جلوہء زیبائی کے

    جب غبار رہ محبوب نے عزت بخشی
    آئینے صاف ہوئے عینک زیبائی کے

    بار سر پر ہے نقاہت سے گرا چاہتا ہوں
    صدقے ترے بازو کی توانائی کے

    عالم الغیب نے ہر غیب سے آگاہ کیا
    صدقے اس شان کی دانائی و بینائی کے

    دیکھنے والے تم ہو رات کی تاریکی میں
    کان میں سمع کے اور آنکھ میں بینائی کے

    غیبی نطفے ہیں وہ بے علم جنم کے اندھے
    جن کو انکار ہیں اس علم و شناسائی کے

    اے
    حسن کعبہ ہی افضل سہی اس در سےمگر
    ہم تو خوگر ہیں یہاں ناصیہ فرسائی کے
    [/PHP]



    Now in new Look. Kindly see and jion
    http://www.razaemuhammad.co.cc

  2. #2
    Senior Member imranattari's Avatar
    Join Date
    Feb 2011
    Posts
    202

    Default



Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •