Advanced Search
 
+ Reply to Thread
Results 1 to 2 of 2
  1. #1
    Super Moderator Attari1980's Avatar
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Rawalpindi, Pakistan
    Posts
    1,871

    Default پردے جس وقت اٹھیں جلوہء زیبائی کے

    پردے جس وقت اٹھیں جلوہء زیبائی کے

    پردے جس وقت اٹھیں جلوہ زیبائی کے
    وہ نگہبان رہیں چشم تمنائی کے

    دھوم ہے فرش سے تا عرش تری شوکت کی
    خطبے ہوتے ہیں جہانبانی و دارائی کے

    حسن رنگینی و طلعت سے تمھارے جلوے
    گل و آئینہ بنے محفل و زیبائی کے

    ذرہء دشت مدینہ کی ضیا مہر کرے
    اچھی ساعت سے پھریں دن شب تنہائی کے

    پیار سے لے لئے آغوش میں سر رحمت نے
    پائے انعام ترے در کی جبیں رسائی کے

    لاش احباب اسی در پر پڑی رہنے دیں
    کچھ تو ارمان نکل جائیں جبیں سائی کے

    جلوہء گر ہو جو کبھی چشم تمنائی میں
    پردے آنکھوں کے ہوں پردے تیری زیبائی کے

    خاک پامال ہماری بھی پڑی ہے سر راہ
    صدقے اے روح رواں تیری مسیحائی کے

    کیوں نہ وہ ٹوٹے دلوں کے کھنڈر آباد کریں
    کہ دکھاتے ہیں کمال انجمن آرائی کے

    زینتوں سے ہیں حسینان جہاں کی زینت
    زینتیں پاتی ہیں صدقے تری زیبائی کے

    نام آقا ہوا جو لب سے غلاموں کے بلند
    بالا بالا گئے غم آفت بالائی کے

    عرش پہ کعبہ و فردوس و دل مومن میں
    شمع افروز ہیں اِکے تیری یکتائی کے

    ترے محتاج نے پایا ہے وہ شاہانا مزاج
    اس کی گدڑی کو بھی پیوند ہوں دارائی کے

    اپنے ذروں کے سیہ خانوں کو روشن کر دو
    مہر ہو تم فلک انجمن آرائی کے

    پورے سرکار سے چھوٹے بڑے ارمان ہو سب
    اے
    حسن میرے مرے چھوٹے بڑے بھائی کے

    [/PHP]



    Now in new Look. Kindly see and jion
    http://www.razaemuhammad.co.cc

  2. #2
    Senior Member imranattari's Avatar
    Join Date
    Feb 2011
    Posts
    202

    Default

    سبحان اللہ


Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •