Advanced Search
 
+ Reply to Thread
Results 1 to 2 of 2
  1. #1
    Super Moderator Attari1980's Avatar
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Rawalpindi, Pakistan
    Posts
    1,871

    Default مناقب حضرت شاہ بدیع الدین مدار قدس سرہ الش

    مناقب حضرت شاہ بدیع الدین مدار قدس سرہ الشریف

    ہوا ہوں دادا ستم کو میں حاضر دربار
    گواہ ہیں دل مخزون و چشم دریا بار
    طرح طرح سے ستاتا ہے زمرہء اشرار
    بدیع بہر خدا رحمت شہ ابرار

    مدار چشم عنایت زمن دریغ مدار
    نگاہ لطف و کرم از حسن دریغ مدار


    ادھر اقارب عقارب عدو اجانب خویش
    ادھر ہوں جوش معاصی کے ہاتھ سے دل ریش
    بیاں میں کس سے کروں ہیں جو آفتیں در پیش
    پھنسا ہے سخت بلاؤں میں یہ عقیدت کیش

    مدار چشم عنایت زمن دریغ مدار
    نگاہ لطف و کرم از حسن دریغ مدار


    نہ ہوں میں طالب افسر نہ سائل دیہیم
    کہ سنگ منزل مقصد ہے خواہش زر و سیم
    کیا ہے خدا نے تم کو کریم ابن کریم
    فقط یہی ہے شہا آرزوئے عہد اسیم

    مدار چشم عنایت زمن دریغ مدار
    نگاہ لطف و کرم از حسن دریغ مدار


    ہوا ہے خنجر افکار سے جگر گھائل
    نفس نفس ہے عیاں دم شماریء بسمل
    مجھے ہو مرحمت اب داروئے جراحت دل
    نہ خالی ہاتھ پھرے آستاں سے یہ سائل

    مدار چشم عنایت زمن دریغ مدار
    نگاہ لطف و کرم از حسن دریغ مدار


    تمہارے وصف و ثناء کس طرح سے ہوں رقم
    کہ شان ارفع و اعلٰی کسے نہیں معلوم
    ہے زیر تیغ الم مجھ غریب کا حلقوم
    ہوئی ہے دل کی طرف یورش سپاہ ہموم

    مدار چشم عنایت زمن دریغ مدار
    نگاہ لطف و کرم از حسن دریغ مدار


    ہوا ہے بندہ گرفتار پنجہء صیاد
    ہیں ہر گھڑی ستم ایجاد سے ستم ایجاد
    حضور پڑتی ہے ہر روز اک نئی افتاد
    تمہارے در پہ میں لایا ہوں جور کی فریاد

    مدار چشم عنایت زمن دریغ مدار
    نگاہ لطف و کرم از حسن دریغ مدار


    تمام ذروں پہ کالشمس ہیں یہ جود و نوال
    فقیر خستہ جگر کا بھی رد نہ کیجئے سوال
    حسن ہوں نام کو پر ہوں میں سخت بد افعال
    عطا ہو مجھ کو بھی اے شاہ جنس حسن مآل

    مدار چشم عنایت زمن دریغ مدار

    نگاہ لطف و کرم از حسن دریغ مدار
    [/PHP]



    Now in new Look. Kindly see and jion
    http://www.razaemuhammad.co.cc

  2. #2
    Senior Member imranattari's Avatar
    Join Date
    Feb 2011
    Posts
    202

    Default



Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •