Jazakallah very nice
لکھ رہا ہوں نعت سرور سبز گنبد دیکھ کر
لکھ رہا ہوں نعت سرور سبز گنبد دیکھ کر
کیف طاری ہے قلم پر سبز گنبد دیکھ کر
ہے مقدر یاوری پر سبز گنبد دیکھ کر
پھر نہ کیوں جھومے ثناگر سبز گنبد دیکھ کر
مسجد نبوی پہ پہنچے مرحبا صلی علی
ہو گیا جاری زباں پر سبز گنبد دیکھ کر
جوں ہی میں پہنچا مدینے کی گلی میں بے قرار
آنکھ میری ہو گئی تر سبز گنبد دیکھ کر
روح کو تسکین جاں مضطرب کو چین ہے
دل کو بھی راحت میسر سبز گنبد دیکھ کر
ان کے منگتے ان کے سائل دو جہاں کی نعمتیں
مانگتے ہیں ہاتھ اٹھا کر سبز گنبد دیکھ کر
آپ سے بس آپ ہی کو مانگتا ہے یانبی
آپ کا ادنٰی گداگر سبز گنبد دیکھ کر
لندن و پیرس کا عاشق بھی یقیناً مرحبا !
بول اٹھے گا روح پرور سبز گنبد دیکھ کر
دھوپ روزانہ مدینہ چومتی ہے جھوم کر
اور لپٹ جاتی ہے آ کر سبز گنبد دیکھ کر
چوم لیتا ہے مدینہ روز آ کر آفتاب
اور لپٹ جاتا ہے آ کر سبز گنبد دیکھ کر
ٹوٹ جائے دم مدینے میں مرا یارب ! بقیع
کاش ہو جائے میسر سبز گنبد دیکھ کر
جب جدائی کی گھڑی آتی ہے تو کوہ اعلم
ٹوٹ پڑتا ہے دلوں پر سبز گنبد دیکھ کر
آپ کی گلیوں کے کتے مجھ سے تو اچھے رہے
ہے سکوں ان کو میسر سبز گنبد دیکھ کر
وقت رخصت خون اگلتے تھے مرے قلب و جگر
آنکھ رو پڑتی تھی اکثر سبز گنبد دیکھ کر
میرے مرشد نے گزارے ہیں مدینے میں برس
ان کی رحمت سے ستتر سبز گنبد دیکھ کر
یارسول اللہ مرشد پہ کرم ہو بے شمار
سوئے ہیں قدموں میں آ کر سبز گنبد دیکھ کر
آہ اے عطار اتنا بھی نہ تجھ سے ہو سکا
جان کر دیتا نچھاور سبز گنبد دیکھ ک
[/PHP]
Now in new Look. Kindly see and jion
http://www.razaemuhammad.co.cc
Jazakallah very nice
فورم سے متعلقہ کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کی صورت میں ہمیں فیس بک پر ابھی رابطہ کریں
facebook.com/islamicdatabase/
very beautiful Naat Shareef
سبحان اللہ ماشاء اللہ
فورم سے متعلقہ کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کی صورت میں ہمیں فیس بک پر ابھی رابطہ کریں
facebook.com/islamicdatabase/
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks