great sharing
بلا لو پھر مھے اے شاہ بحوبر مدینے میں
بلالو پھر مجھے اے شاہ بحروبر مدینے میں
میں پھر روتا ہوا آؤں تیرے در مدینے میں
میں پہنچوں کوئے جاناں گر بیاں چاک سینہ چاک
گرا دے کاش مجھ کو شوق تڑپا کر مدینے میں
مدینے جانے والو جاؤ جاؤ فی امان اللہ
کبھی تو اپنا بھی لگ جائے گا بستر مدینے میں
سلام شوق کہنا حاجیوں میرا بھی رو رو کر
تمہیں آئے نظر جب روضئہ انور مدینے میں
پیام شوق لیتے جاؤ میرا قافلے والو
سنانا داستان غم مری روکر مدینے میں
مرا غم بھی دیکھو میں پڑا ہوا دور طیبہ سے
سکوں پائے گا بس مرا دل مصطر مدینے میں
نہ ہو مایوس دیوانو پکارے جاؤ تم ان کو
بلائیں گے تمہیں بھی ایک دن سرور مدینے میں
بلالو ہم غریبوں کو بلالو یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پئے شبیر و شبر فاطمہ حیدر مدینے میں
خدایا واسطہ دیتا ہوں تجھ کو غوث العظم کا
دکھا دے سبز گنبد کا حسین منظر مدینے میں
الہی تو عطا کردے ہمیں بھی گھر مدینے میں
وسیلہ تجھ کو بوبکر و عثمان عمر حیدر کا
مدینے جب میں پہنچوں کاش ایسا کیف طاری ہو
کہ روتے رروتے گر جاؤں میں غش کھا کر مدینے میں
جو تیری دید ہوجائے تو میری عید ہو جائے
غم اپنا دے مجھے عیدی میں بلوا کر مدینے میں
مدینے جوں ہی پہنچ اشک جاری ہوگئے میرے
دم رخصت بھی رویا ہچکیاں بھر کر مدینے میں
جدائی کی گھڑی عاشق پہ بے حد شاقی ہوتی ہے
وہ روتا ہے تڑپ کر ہچکیاں بھر کر مدینے میں
کہیں بھی سوز ہے دنیا کے گلزاروں میں باغوں میں
فضا پر کیف ہے لو دیکھ لو آکر مدینے میں
وہاں اک سانس مل جائے یہی زیست کا حاصل
وہ قسمت ککا دھنی ہے جو گیا دم بھر مدینے میں
مدینہ میرا سینہ ہو مرا سینہ مدینے ہو
مدینہ دل کے اندر ہو دل مضطر مدینے میں
پئے تبلیغ سنت تو جہاں رکھے مگر اے کاش
میں خوابوں میں پہنچتا ہی رہوں اکثر مدینے میں
نہ دولت دے نہ ثروت دے مجھے بس یہ سعادت دے
ترے قدموں میں مرجاؤں میں رو رو کر مدینے میں
عطا کر دو عطا کردو بقیع پاک میں مدفن
لحد بن جائے میری یا شہہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کوثر مدینے میں
مدینہ اس لئے عطار جان و دل سے پیار
کہ رہتے ہیں میرے آقا (صلی اللہ علیہ وسلم) میرے دلبر مدینے می
[/PHP]
Now in new Look. Kindly see and jion
http://www.razaemuhammad.co.cc
great sharing
سبحان اللہ ماشاء اللہ
فورم سے متعلقہ کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کی صورت میں ہمیں فیس بک پر ابھی رابطہ کریں
facebook.com/islamicdatabase/
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks