Aameen Summa Aameen
دل کو سکون چمن میں ہے نہ لالہ زار میں
دل کو سکون چمن میں ہے نہ لالہ زار میں
سوزو گداز ہے فقط ان کے دیار میں
یارب ترقی دے نہ دے تو کاروبار میں
روتا رہوں غم نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں زاروزار میں
سوز بلال دو مجھے سوز بلال دو
دے سکتے ہو تمہارے تو ہے اختیار میں
ہر سال یالٰہی مجھے حج نصیب ہو
جب تک جیوں میں عالم ناپائیدار میں
چند روز پہلے تو میں مدینے میں تھا آب آہ
آکر وطن میں پھنس گیا پھر کاروبار میں
کہنا نہ حج مبارک اے اہل وطن مجھے
ہائے فراق طیبہ سے ہوں دلفگار میں
داغ مفارقت تو ملا کاش اب ایسا ہو
رویا کروں فراق میں زار و قطار میں
نامے میں نیکیوں کا نشاں دور تک نہ تھا
لے کر گیا تھا در پہ بس اشکوں کا بار میں
خوشیاں نہ دو نہ دو مجھے دنیا کی راحتیں
غم میں تمہارے کاش رہوں بےقرار میں
جوں ہی مجھے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوہ نصیب ہو
کاش اپنی جان قدموں پہ کروں نثار میں
فیشن کو چھوڑو بھائیو! اپناؤ سنتیں
کب تک رہو گے عالم ناپائیدار میں
کرتے رہو یہ دل سے دعا میرے بھائیو!
عطار کو دے موت خدا کوئے یار صلی اللہ علیہ وسلم میں
[/PHP]
Now in new Look. Kindly see and jion
http://www.razaemuhammad.co.cc
Aameen Summa Aameen
:yaallah
وہی والی وہی آقا وہی وارث وہی مولٰی
میں ان کے صدقے جاؤں اور میرا کون والی ہے
سبحان اللہ ماشاء اللہ
فورم سے متعلقہ کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کی صورت میں ہمیں فیس بک پر ابھی رابطہ کریں
facebook.com/islamicdatabase/
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks