Advanced Search
 
+ Reply to Thread
Results 1 to 6 of 6
  1. #1

    Default سکولوں کی تباہی

    سکولوں کی تباہی
    طالبانائزیشن ایک آ ئیڈیالوجی کا نام ہے اور اس کے ماننے والے وحشی اور درندے طالبان، انتہا پسند،تشدد پسند اور دہشت گرد نظریات و افکار پر یقین رکھتے ہیں اور صرف نام کے مسلمان ہیں، جن کے ہاتھ پاکستان کے معصوم اور بے گناہ شہریوں،طلبا و طالبات، اساتذہ اور ہر شعبہ ہائے ذندگی کے لوگوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں۔۔ طالبان اسلام اور شریعت کا دن رات ڈھول پیٹ رہے ہیں مگر اُن کی جہالت کا سب سے بڑا شاہکار بچوں کے سکولوں کا نذرِ آتش کرنا اور طالبعلموں کا قتل ہے۔

    سکولوں کی تباہی ان طالبان کی قبیح حرکات و کرتوت ہیں جو پاکستان میں سکولوں کو تباہ کر کے،طلبا ،اساتذہ و دیگر بے گناہ اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے اسلامی نظام نافذ کرنے چلے ہیں۔ طالبان نے پاکستانی مسلمانون کی موجودہ اور آئیندہ نسل کو تعلیمی میدان میں جان بوجھ کر پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے اور جرم عظیم کا ارتکاب کیا ہے۔ سکولوں کو جلانے کے معاملہ میں طالبان کی سرگرمیاں اسلام کے سراسر خلاف ہیں لہذا ہمیں نہیں چاہئے طالبان کا اسلام جس کی تشریح تنگ نظری پر مبنی ہو اور نہ ہی ہم طالبان کو اس امر کی اجازت دیں گے کہ وہ اپنا تنگ نظری والا اسلام ، پاکستان کی مسلمان اکثریت پر مسلط کریں۔تعلیم کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں پاکستان مین غربت ، پسماندگی ، جہالت اور انتہا پسندی و دہشت گردی جیسے مسائلمزید گھمبیر ہو جائینگے، تعلیم کے فروغ* سے ہم پاکستان میں دہشتگردی و انتہا پسندی کی عفریت پر قابو پا سکتےہیں اور لوگ اس بات کو درست طور پرسمجھ سکیں گے کہ خرابی دین اسلام میں نہیں بلکہ اسلام کی اس غیر معقول اور تنگ نظر طالبانی تشریح میں ہے جس کا علاج، بہتر تعلیم سے ہی کیا جاسکتا ہے اور اسی میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کی تعبیر مضمر ہے۔

    طالبان کی سکول دشمنی سے یہ عیاں ہے کہ طالبان اسلام اور پاکستان کے مخلص نہیں اور نہ ہی ان کو پاکستانی عوام کی ترقی میں کو ئی دلچسپی ہے .طالبان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے نالاں ہیں اور پاکستان کو واپس پتھر کے دور میں واپس دہکیلنا چاہتے ہیں. سکولوں کو جلانے اور طالب علموںپر حملوں کے معاملہ میں طالبان کی سرگرمیاں اسلام کے سراسر منافی ہیں.

    .................................................. .................................................. ............

    طالبان نے فتح جنگ خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    http://awazepakistan.wordpress.com/

  2. #2
    Junior Member
    Join Date
    Feb 2014
    Posts
    24

    Default

    Allah humare watan ki hifazat farmaye Ameen

  3. #3

  4. #4
    Senior Member
    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    193

    Default

    ظالمان سے صرف مذاکرات کرنے والے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیں تو ان پر تف ہے

  5. #5

  6. #6
    Last edited by iqbaljehangir; 07-02-2014 at 03:47 PM.

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

taucheruhrdirekt.com