Advanced Search
 
+ Reply to Thread
Results 1 to 2 of 2
  1. #1

    Default Rook leti hy apki nisbat naat lyrics

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ
    روک لیتی ہے آپ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کی نسبت، تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں
    یہ کرم ہے حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کا ہم پر آنےوالےعذاب ٹلتے ہیں

    وہ ہی بھرتے ہیں جھولیاں سب کی ، وہ سمجھتےہیں بولیاں سب کی
    آؤ بازار مصطفی (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) میں چلیں کھوٹےسکےوہیں پہ چلتےہیں

    اپنی اوقات صرف اتنی ہے، کچھ نہیں بات صرف اتنی ہے
    کل بھی ٹکڑوں پہ اُن کے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) پلتےتھےاب بھی ٹکڑوں پہ اُن کے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) پلتے ہیں

    اب کوئی کیا ہمیں گرائےگا ہر سہارا ہمیں بچائےگا
    ہم نےخود کو گرا دیا ہے وہاں گرنے والےجہاں سنبھلتے ہیں

    نعت کی محفلیں سجاتےہیں ، نعت کی محفلیں سجائیں گے
    اُن کو ہم عمر بھر جلائیں گے، آپ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کےذکر سےجو جلتے ہیں

    اُن (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کےدربار کےاجالوں کی بےنہاں رفعتیں ہیں اے خالد
    یہ اُجالےکبھی نہ سمٹیں گے یہ وہ سورج نہیں جو ڈھلتے ہیں




  2. #2

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
Online Quran Academy